ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل رستم قاسمی نے روس کی خبری ویب سائٹ "نووسٹی" کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ اگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کےلئے مشکلات کھڑی کردی جائیں یا ان پر پابندیاں عائد ہوجائیں تو اس سے عالمی مارکیٹ متاثر ہوگی جسکی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا –
قاسمی نے اس موقع پر تیل اور گیس کے شعبے میں ایران اور روسی کمپنیوں کے مابین مذاکرات کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں – انہوں نے ایران کے تیل اور گیس کے منصوبوں میں روسی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کےلئے آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ منصوبوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے –.......
/169